본문으로 서브메뉴로
2025

پائلٹ سروے

آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری

کل کو بدلنے کی شروعات ہماری کہانیوں سے ہوتی ہے

آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کا تعارف

آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کیا ہے؟

  • آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری سے مراد بنیادی شماریاتی سروے ہے جسے جمہوریہ کوریا (ROK) میں پائے جانے والے تمام افراد اور ہاؤسنگ یونٹس کے سائز اور خصوصیات کی نشاندہی کرنے کے لیے انجام دیا جاتا ہے۔ اسٹیٹسٹکس کوریا ہر پانچ سال بعد 0 اور 5 میں ختم ہونے والے سالوں میں آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کرتا ہے۔
  • اقوام متحدہ (UN) کے مطابق، آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کی تعریف کسی مقررہ تاریخ پر کسی ملک یا کسی مخصوص علاقہ میں موجود تمام افراد، گھرانوں اور رہائش گاہوں سے متعلق آبادیاتی، معاشی، اور سماجی اعداد و شمار جمع کرنے، جانچنے، تجزیہ کرنے اور فراہم کرنے کے پورے عمل کے طور پر کی جاتی ہے۔
  • جو غیر ملکی ROK میں تین ماہ یا اس سے زیادہ عرصے سے مقیم ہیں یا اتنے دنوں تک رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ سروے میں حصہ لینے کے پابند ہیں۔
  • آپ کے جوابات کو شماریات ایکٹ کے مطابق سختی سے خفیہ رکھا جائے گا اور اعدادوشمار کو مرتب کرنے کے لیے خصوصی طور پر استعمال کیا جائے گا۔

سروے کے نتائج کا استعمال

  • اہم قومی پالیسیوں کے لیے بنیادی ڈیٹا
  • متنوع نمونے کے سروے کے لیے آبادی اور نمونے لینے کا فریم
  • سروے کے نتائج پر مبنی ثانوی پروسیس شدہ اعدادوشمار کی تخلیق
  • کالج اور ریسرچ سینٹر ریسرچ اور پرائیویٹ کاروبار میں بزنس مینجمنٹ ڈیٹا

کی آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کے لیے پائلٹ سروے

  • سروے کا مقصد
    2025 کی آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کی تیاری میں بہتری کے شعبوں کی نشاندہی
  • سروے کی مدت
    25 اکتوبر 2024 سے 18 نومبر 2024 تک
    پائلٹ سروے میں حصہ لیں اور سویپ اسٹیکس میں (سپلائی ختم ہونے تک) انعام جیتیں۔ کیا آپ جیت گئے کو چیک کريں
  • سروے کا علاقہ
    بوپیونگ گو، انچیون؛ یوجو سی، گیئونگی-ڈو صوبہ؛ یسان-گن، چنگنم صوبہ (اس علاقے کی 15 فیصد آبادی کا نمونہ)
  • سروے کا طریقہ
    میل نوٹیفکیشن یا آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کی ویب سائٹ پر اپنا شرکت نمبر چیک کریں اور منتخب کریں کہ آپ کون سے سروے میں حصہ لینا چاہتے ہیں سروے کا نوٹس

انٹرنیٹ (پی سی، موبائل)

  • census.go.kr

فون سروے*(صرف ویتنامی)

  • 080-2025-2025 (8:00 بجے صبح - 9:00 بجے شام بشمول اختتام ہفتہ)

وزٹ اور انٹرویو سروے (ٹیبلٹ پی سی)

  • سروے ایجنٹ آپ کے گھر جائے گا اور ٹیبلٹ پی سی کا استعمال کرتے ہوئے سروے کرے گا۔
    (※ آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری کا ایجنٹ سروے ایجنٹ کا شناختی کارڈ پہنتا ہے اور ٹیبلٹ پی سی کا استعمال کرتے ہوئے سروے کرتا ہے۔ سروے میں حصہ لینے سے پہلے ایجنٹ کی شناخت چیک کریں۔)

کاغذی سروے فارم

  • آپ کو ضرورت کے مطابق 20 زبانوں میں ترجمہ شدہ کاغذی سروے فارم فراہم کیا جائے گا۔

شماریات ایکٹ

شماریات ایکٹ کا آرٹیکل 32 (شماریاتی جواب دہندگان کا ایمانداری سے جواب دینے کا فرض)

  • جب شماریاتی جواب دہندگان سے اعدادوشمار کی تیاری سے متعلق کاروباری امور میں شامل کسی شخص کی طرف سے اعدادوشمار کی تیاری کے مقصد کے لیے اعداد و شمار وغیرہ فراہم کرنے کے لیے سوال کیا گیا ہو یا درخواست کی گئی ہو، تو وہ سروے کے امور کا ایمانداری سے جواب دیں گے تاکہ قابل اعتماد اعدادوشمار پیش کیے جا سکیں۔

شماریات ایکٹ کا آرٹیکل 33 (راز کا تحفظ)

  • افراد، کارپوریشنز، تنظیموں وغیرہ کی خفیہ معلومات سے متعلق امور جو کہ اعداد و شمار کی تیاری کے دوران معلوم ہوں گے، انہیں محفوظ رکھا جائے گا
  • عداد و شمار کی تیاری کے لیے پیش کیے گئے افراد، کارپوریشنز، تنظیموں وغیرہ کی خفیہ معلومات سے تعلق رکھنے والے ڈیٹا کو اعداد و شمار تیار کرنے کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

شماریات ایکٹ کا آرٹیکل 34 (شماریاتی عملے کا فرض)

  • کوئی شخص جو شماریاتی عملے کا رکن ہے یا تھا یا جو شماریات کی تیاری کے لیے کاروباری امور میں مصروف ہے یا اس میں مصروف تھا وہ کسی نامزد شماریاتی سروس ایجنسی کے ذریعہ اس طرح کے کاروباری امور کا تمام یا کچھ حصہ سونپے جانے کے بعد ان امور کو، جو اس نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سیکھا ہے، اپنے کاروباری امور کو انجام دینے کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کرے گا، اور نہ ہی اسے دوسرے افراد کو فراہم کرے گا۔

ایجنسی کا تعارف اور مردم شماری میں شرکت کی حوصلہ افزائی

اسٹیٹسٹکس کوریا مرکزی قومی شماریاتی ایجنسی ہے جو قومی اعدادوشمار کی تیاری کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہے اور قابل اعتماد شماریاتی ڈیٹا تیار کرتی ہے، اور ہر اقتصادی ادارے کو مفید شماریاتی معلومات فراہم کرتی ہے
1925 میں پہلی بار متعارف کرائی گئی جدید تکنیکوں سے کی جانے والی مردم شماری کے ساتھ ROK میں یہ سرکردہ سروے ہے۔ سال 2025 مردم شماری کی 100 ویں سالگرہ ہے۔
آبادی اور ہاؤسنگ کی مردم شماری نہ صرف کوریا کے شہریوں بلکہ غیر ملکیوں کے لیے بھی کی جاتی ہے اور ٹیکس لگانے، امیگریشن کی حیثیت کی جانچ پڑتال، یا عدالتی ریکارڈ سے مکمل طور پر غیر متعلق ہے۔
چونکہ سروے کے نتائج کو غیر ملکیوں کے لیے پالیسیاں بناتے وقت بنیادی ڈیٹا کے طور پر استعمال کیا جائے گا، اس لیے اگر آپ کو ہدف گروپ کے حصے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تو اپنے اور اپنے خاندان کے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے براہ کرم سروے میں فعال طور پر حصہ لیں۔